بغاوت کے مقدمے کا مدعی، بڑے لوگوں کے ساتھ سیلفیوں کا شوق، بڑی مشہوری ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)بغاوت کے مقدمے کا مدعی، بڑے لوگوں کے ساتھ سیلفیوں کا شوق، بڑی مشہوری ہو گئی، ن لیگی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بدر رشید نے کہا ہے کہ میں ایک محب وطن شہری ہوں۔پوری پاکستانی قوم نے سنا ہے جو انہوں نے پاک فوج اوردوسرے اداروں

کیخلاف جو باتیں کی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا عام شہری ہوں، مجھے کوئی ڈراور خوف نہیں ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ان کے اقتدارکی اتنی ہوس ہے کہ یہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔یہ ہماری آرمی کو کمزورکرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ میری ذاتی رائے ہے ، میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے اورنہ ہی میں نے یہ کسی کے کہنے پرکیا ہے ۔ یہ اقتدار کی ہوس میں اتنے گرچکے ہیں کہ یہ ہمارے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close