اسکردو(پی این آئی)درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاری ضروری ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سکردو میں خطاب، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکردو اور گلگت کا دورہ کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسکردو اور گلگت آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر
عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کنٹرول لائن پر تازہ ترین صورتحال اور ایل او سی پر تعینات ایف سی این اے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے جذبے کوسراہا اور کہاکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے۔ آرمی چیف نے جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے بنایا۔ پارک آئی ٹی شعبہ میں جدید ریسرچ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ پارک دفاعی کمیونیکیشن میں نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ آرمی چیف نے ایس سی او کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہاکہ دوردراز علاقوں میں سافٹ ویئر پارک ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں