عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں، منظوری کیلئےسمری وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورزپر قیمت بڑھانے کی سمری تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت و تجارت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھانے کی سمری تیار کرلی

ہے۔ وزارت صنعت و تجارت سمری وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجیے گی۔سمری میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں چینی کی قیمت 9 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وقت یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے ہے جبکہ 9 روپے اضافے کے بعد چینی کی قیمت 77 روپے کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں چینی کے علاوہ آٹے اور گھی کی قیمتیں بھی بڑھائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آٹے کا بیس کلو تھیلا60 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، آٹے کا20 کلو تھیلا اضافے کے بعد 860 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ وزارت صنعت و تجارت نے گھی کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے، گھی 170 روپے سے بڑھا کر 180 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ قیمتیں یوٹیلیٹی سٹورز پردستیاب اشیائے خورونوش کے لیے تیار کی گئی ہیں۔مارکیٹ میں چینی کی قیمت 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ گھی مارکیٹ میں 200 سے 250 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ پنجاب میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1200 سے 1250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں قابو کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ جبکہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close