مستقل کی وزیراعظم پاکستان کیساتھ تصویر، حنا پرویز بٹ کی نئی ٹویٹ وائرل ہو گئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مستقبل کی وزیر اعظم قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں نے ایک ہی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔حنا

پرویز بٹ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کو مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’مستقبل کی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ۔‘لیگی رہنما نے مریم نواز کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ اکثر و بیشتر مریم نواز کی تعریف میں ٹوئٹس کرتی رہتی ہیں، حنا پرویز کا ماننا ہے کہ مریم نواز سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل جیسی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے بتایا تھا کہ آج کل وہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھ رہی ہیں۔حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ارطغرل کی اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں کی مریم نواز بھی مالک ہیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close