سزائے موت کا خدشہ، برطانیہ سے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑادعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرانے والا شخص پی ٹی آئی کا تنظیمی عہدیدار نکلا ۔اس مقدمے کے اندراج کے صحافی اظہر جاوید نے بتا یا ہے کہ حکومت نے نواز شریف پر غداری کا مقدمہ درج کروا کے ان کی پاکستان واپسی کے امکانات ختم کردیے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب

سائٹ ٹوئٹر پر اظہر جاوید نے بتا یا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف حکومتی پارٹی نے سیاسی ورکر سے غداری کا مقدمہ درج کرواکر انہیں پاکستان لے جانے کے امکانات کو بالکل ختم کردیے ہیںکیونکہ برطانیہ کسی بھی شخص کو ایسے ملک کے حوالے نہیں کرتا جہاں اسے سزائے موت کا خدشہ ہو نواز شریف کو ان کی مرضی کے بغیر پاکستان لے جاناناممکن ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرانے والا بدر رشید ہیرا لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ راوی ٹاون کا صدر ہے۔بدر رشید پر اقدام قتل ،ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں ۔بدر رشید تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئر مین کا الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close