اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف 62,63کے مقدمے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 62,63 کے مقدمے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بشیرمیمن پرشریف فیملی کیخلاف کیسز بنانے کیلئے دباؤ ڈالا ، اختیارات کے ناجائز استعمال پروزیراعظم

عمران خان کیخلاف 62، 63 کا مقدمہ بنا یا جائے ، غداری کے مقدمے حکومت کی مدد کے بغیردرج نہیں ہوسکتے ، بشیرمیمن کے انکشافات کے بعدوزیراعظم کا ذہنی ٹیسٹ ہوناچاہیے ، کیوں کہ ان کی ذہنی کیفیت ہر روز عیاں ہورہی ہے ، نیب نیازی گٹھ جوڑ میں ڈی جی نیب کو استعمال کیا گیا ، جب کہ حکومتی ترجمانوں سے کہا جاتا ہے سیاسی مخالفین پر کرپشن کا بیانیہ بناؤ، جب کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تو غداری کے مقدمے بنانا شروع کر دیئے ، جہاں ثبوت موجود تھے وہاں کہا کہ انکوائری کیوں شروع کی جہاں ثبوت موجود نہیں تھے وہاں مقدمےدرج کرنے کا کہا گیا ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے بشیر میمن کو مریم نواز، کیپٹن صفدرکیخلاف غداری کامقدمہ بنا نے کا کہا ، وزیراعظم نے خاتون اول کی تصویر لیک کرنے والوں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر نے کو کہا جس پر بشیرمیمن نے وزیراعظم سے کہا کہ ٹی وی پر چلنے والی تصویر کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا ، بشیرمیمن کےانکارکے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑسامنے آیا ، جہاں چیئرمین نیب نے کیسز نہیں فیسز دیکھے ، غداری کا مقدمہ تو وزیراعظم کے خلاف درج ہونا چاہیئے ، کیوں کہ موجودہ وزیراعظم فاشسٹ ہیں ، ریاست مدینہ ہوتی تو آج وزیراعظم مستعفی ہوجاتے ، یہ کہتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کا نام انہوں نے درج نہیں کرایا ، مقدمے میں کارکن کا نام ڈال کر کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں ، بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والا ہی غائب کروادیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close