پی ڈی ایم کے انکشافات سے خوفزدہ ہو کر وزیراعظم عمران خان کا اہم ترین ساتھی ملک سے فرار ہوگیا، سینئر صحافی نے بڑی خبر دیدی

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوست ملک سے فرار ہوگئے ہیں، زلفی بخاری اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، اب واپس نہیں آئے گا، ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں

نہ آجائیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید بڑے سمجھ دار ہیں ان کو پتا ہے کہ زلفی بخاری فرار ہوچکا ہے، ابھی پی ڈی ایم کی تحریک شروع نہیں ہوئی۔زلفی بخاری جان بوجھ کر اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، واپس نہیں آئے گا۔اسی طرح ایک اور وزیر نے اپنی فیملی باہر بھیج دی ہے۔ ان کو خدشہ ہے کہ پی ڈی ایم کچھ ایسے انکشافات نہ کردے کہ ان کے نام ای سی ایل میں آجائیں گے۔یہ اتنے بہادر ہیں کہ ایک اور وفاقی وزیر نے اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے۔ لیکن ہمارے بچے یہاں مریں گے۔ ہمارے تو آباؤ اجداد کی قبریں ادھر ہیں، ہم نے کہاں جانا ہے؟ ان کے بچے ملک سے باہر اور بہت اہم ہیں، جبکہ مروانے کیلئے غریبوں کے بچے ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ صورتحال خانہ جنگی کی طرف جارہی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم نے اٹھارہ اکتوبر کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں منعقد کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی نے پی ڈی ایم نے پہلا جلسہ کوئٹہ کی بجائے کراچی میں کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔18اکتوبر کراچی میں ہونے والے جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی کرے گی۔احسن اقبال نے جلسوں کے شیڈول بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر گوجرانولہ، 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔ کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو عظیم الشان جلسہ ہوگا ،22 نومبر کو پشاور، 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوگا۔ 13 دسمبر کو سب سے بڑا جلسہ لاہور میں ہوگا۔ جلسہ کے بعد اس جعلی سیٹ اپ کی گنجائش مکمل ختم کی جائیگی اور عوام فیصلہ سنا دیں گے۔ جو بغاوت کے مقدمے بنائے گئے ہیں ان کی بھی مذمت کی گئی ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف مقدمہ قائم کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close