عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کی شامت آگئی 15نکاتی ایجنڈے پر غور کرکے متعددنکات کی منظوری

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کی شامت آگئی، 15نکاتی ایجنڈے پر غور کرکے متعددنکات کی منظوری ،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے کہا

کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا اور ذخیرہ اندوزوں پرہاتھ ڈالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی,سلامتی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرکے متعددنکات کی منظوری دے دی۔کابینہ ارکان نے ڈاکٹروقارمسعود کی معاون خصوصی ریونیو تقرری کا خیرمقدم کیا ، اجلاس میں مہنگائی کی شرح،ریلوےاورپی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی معاملات پرغور کیا گیا اور مہنگائی میں کمی کے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت اشیائےخوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات اٹھا رہی ہے ، گندم کی درآمدسےآٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ختم ہوگا، گندم کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ، باقی بھی جلد پہنچ جائےگی۔وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کرتے ہوئے کہا کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا ،ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔اجلاس میں وزیر ریلوےنےریلوے کی بحالی، تعمیر نو کا پلان اور ریلوے ملازمین کی پنشن کا معاملہ پیش کیا گیا ، بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی 3 مراحل میں ہوگی، سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی جلد بحالی کی ہدایت کی ہے۔پی آئی اے کےسالانہ منافع اور نقصان کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا ، کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی ایئرلائنز نقصان میں گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اصلاحات کے باعث بہتری کی جانب گامزن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں