کورونا وائرس کی دوسری لہر،شہر قائد میںکورونا کے ہاٹ اسپاٹ کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کی دوسری لہر،شہر قائدمیںکورونا کے ہاٹ اسپاٹ کی تعداد 26 ہوگئی،کراچی میں کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد اس وقت

2 ہزار 162 تک جاپہنچی ہے ، فعال کیسز کے اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت کوروناکے ہاٹ اسپاٹ 26 ہیں،ضلع وسطی کے 8 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں جب کہ ضلع ملیرکے 4 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔ ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے 5،5 علاقے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں جب کہ ضلع جنوبی اور غربی میں 2،2 علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close