2018ء میں پی آئی اے کو 19 اعشاریہ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ سال(2019) میں کتنامنافع کمایا ؟ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد(پی این آئی)2018ء میں پی آئی اے کو 19 اعشاریہ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ سال(2019) میں کتنامنافع کمایا ؟وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،2018ء میں پی آئی اے کو 19 اعشاریہ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ سال (2019) اس نے منافع کمایا ہے۔وزیر اعظم

عمران خان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں بہتری اور منافع میں اضافے پر خوش ہوگئے اور ادارے کے سی ای او کی تعریف کی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں پی آئی اے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ 2019ء میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال پی آئی اے کے ریونیو میں 42 اشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ 2018ء میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32 ارب روپے تھا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2019ء میں آپریشنل نقصان صرف 7 اعشاریہ 7 فیصد رہا ہے، جس میں گزشتہ سال( 2018) کے مقابلہ میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔بریفنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کے سی ای او کی تعریف کی اور کہا کہ قومی ایئرلائن بہتری کی جانب گامزن ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر مزید بہتر نتائج کے لیے قومی ایئرلائن کو ری اسٹرکچر کرنے کی ہدایت بھی کی۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close