اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم میں تین فریقین ہیں اور تینوں میں کوئی انڈر سٹینڈنگ نہیں ، چھوٹی پارٹیوں میں بھی اعتماد کی کمی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرنا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو
قیادت دینے سے بھی برے اثرات محسوس کئے جارہے ہیں ، پارٹی کے اندر گروپ بن گئے ہیں ، خواجہ آصف کا گروپ ، احسن اقبال ، سعد رفیق ، مریم نوا ز کا بھی گروپ ہے، ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ صورتحال بدل رہی ہے اور شہباز شریف رہا، مریم نواز گرفتار ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا نواز شریف نے تو اے پی سی خطاب ہی نہیں کرنا تھا مگر مریم نواز بضد ہو گئیں ، بلاول بھٹو نے کانفرنس بلائی تھی ، انہوں نے کہا کہ آپ اور آپ کے چچا موجود ہیں مگر انہوں نے میرے والد کو ہونا چاہیے ، ایک سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ غدار لفظ اچھا نہیں ،اس کا استعمال ترک کردینا چاہیے ۔انہوں نے کہا نواز شریف کا ایٹمی دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں تھا ، وہ پیسے لینے کیلئے تیار تھے مگر ملٹری اورباقی لوگ دھماکے چاہتے تھے ، باقی لوگوں کے دبائو پر دھماکے ہوئے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں