کورونا کے وار جاری، ہسپتال میں کورونا ایک بار پھر سر اْٹھانے لگا، 30 سے زائد افراد مریض بن گئے

اسلام آباد (این این آئی)سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کے باعث ہسپتال میں کورونا ایک بار پھر سر اْٹھانے لگا،ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت 30 سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے کورونا آئیسولیشن وارڈ میں ڈاکٹرز نے ڈیوٹی سے انکار کر دیا،ہسپتال کے کورونا وارڈ میں مریضوں کے

سیمپل لینے کیلئے عملہ بھی غیر حاضر رہا ۔ ذرائع کے مطابق کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی کرنے کے لیئے تیار نہیں،او پی ڈیز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں۔ ڈاکٹر زذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کو او پی ڈیز میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے کئی بار کہہ چْکے ہیں ،او پی ڈیز میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد تک کام نہیں کر سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close