نواز شریف نے بینظیر کو اسٹیٹ رسک اور عمران خان کویہودی ایجنٹ کہا، پی ٹی آئی پر بھارت اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا؟ جواب کون دے گا؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ غداری، مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیئے تھے، بینظیر کو اسٹیٹ رسک اور عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا۔معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز

شریف نے سپریم کورٹ آ کر پی پی حکومت اور قومی سلامتی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی پر بھارت اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا؟ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ سب کون کرتا رہا؟ یہ بھیانک چہرا کس کا ہے؟ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دوسروں پر غداری کے الزامات لگائے اور دوسری طرف بغیر ویزا جندال سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔شہباز گل نے کہاکہ کشمیری لیڈر شپ کی بجائے جندال کے گھر جانا، نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کرنا، تو پھر آپ کیا ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close