ادارے متنازع بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اراکینِ اسمبلی میرے ساتھی ہیں، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمے داری ہے، عثمان بزدار

لاہور(پی این آئی)ادارے متنازع بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، اراکینِ اسمبلی میرے ساتھی ہیں، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمے داری ہے، عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ادارے متنازع بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسا شرانگیز بیانیہ یکسر مسترد کرتے ہیں، پاکستان میں ایسے بیانیے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت اداروں کا ہر سطح پر احترام کرتی ہے جبکہ ذاتی مفادات کے لیے اداروں کو متنازع بنانا کسی بھی طور درست نہیں ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اراکینِ اسمبلی میرے ساتھی ہیں، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمے داری ہے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close