مہوش حیات نے نئے ٹی وی کمرشل میں ایسا کیاکام کیا کہ علی محمد اور انصار عباسی پھٹ پڑے، پیمر اکی کلاس لے لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات کے نئے ٹی وی کمرشل پرپی ٹی آئی سینئر رہنما اور وزیر علی محمد خان اور سینئر صحافی انصار عباسی پھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی کمرشل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے کمرشل میں

پیش کیے جانے والے گانے پر اچھا خاصا ڈانس کیا ہے اور انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے دیس کے قصے سامنے آ گئے ہیں کیونکہ اس کمرشل کا بہت انتظار کیا گیا ہے۔جس پر سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا چلے گا۔ انہوں نے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا وہ اس معاملہ پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان ٹی وی پر ایسے مواد کی تشہیر کے سخت خلاف ہیں، انہوں نے لکھا کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں ایسا مواد چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close