پاکستانی ڈاکٹر نے دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا؟ مریضہ کو کیا ہوا؟

سیالکوٹ(پی این آئی)پاکستانی ڈاکٹر نے دوران آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا؟ مریضہ کو کیا ہوا؟، سیالکوٹ میں سول اسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کارنامہ سامنے آیا ہے، جس نے سات ماہ قبل اپینڈکس کے آپریشن کے دوران تولیہ مریض کے جسم میں ہی چھوڑ دیا۔مریض کے جسم میں تولیہ کی موجودگی کا انکشاف

سی ٹی اسکین کے دوران ہوا، متاثرہ شخص اسپتال کے چکر کاٹ کر تھک ہار گیا لیکن کوئی سنوائی نہ ہوئی۔مصطفیٰ ٹاؤن کے رہائشی 50 سالہ فیصل ٹھاکر نے سات ماہ قبل سرکاری اسپتال سے اپنا اپینڈکس کا آپریشن کرایا تھا۔آپریشن کے بعد درد کم نہ ہوا تو اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر سے رابطہ کیا، ڈاکٹرز کی ہدایت پر مختلف لیبارٹریز سے متعدد بار ٹیسٹ بھی کروائے لیکن بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی۔سی ٹی اسکین کے بعد پتہ چلا کہ جسم میں تولیہ موجود ہے۔دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر جاوید منیر نے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی مریض کو اسپتال بھیجا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close