کورونا وائرس نے ملتان میں کسے ٹارگٹ کر لیا؟ انتظامیہ کی پریشانی

ملتان (پی این آئی)کورونا وائرس نے ملتان میں کسے ٹارگٹ کر لیا؟ انتظامیہ کی پریشانی، ملتان کے نشتر اسپتال میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، دونوں ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔ملتان کے نشتر اسپتال میں ناک ، کان اور گلا وارڈ میں تعینات خاتون ڈاکٹر اور آنکھوں کے وارڈ میں تعینات مرد

ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد دونوں ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے 16 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں کورونا وائرس کے شبہ میں نشتر اسپتال میں زیر علاج 5 مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ملتان میں کورونا وائرس سے 169 مریض انتقال کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close