کورونا پھیلاؤ کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بری خبر دے دی، لوگ سوچ میں پڑ گئے

لاہور(پی این آئی)کورونا پھیلاؤ کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بری خبر دے دی، لوگ سوچ میں پڑ گئے، پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ سردیوں میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے پر لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ

صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بنا لی ہے، کورونا وائرس کے کیس بڑھے تو لاک ڈاؤن کریں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ روزانہ 10 ہزار کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں، اب تک 12 لاکھ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر چکے۔پنجاب کی وزیرِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین کے گلے لگنے کو دل کرتا ہے تاہم وباء سے تحفظ کے لیے احتیاط کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں