ڈاکٹر ثمر مبارک مند جھوٹ بول رہے ہیں، میاں نواز شریف نے کروز میزائل کی ریورس انجینئیرنگ کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ سچ ہے، سابق وزیراعظم کے حق میں بڑی گواہی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ پروفیشنل ہیں، پروفیشنل رہیں،سیاست نہ کریں۔ میاں نواز شریف نے کروز میزائل کی ریورس انجینئیرنگ کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ سچ ہے اور میں ہر چیز کا عینی شاہد ہوں۔ ایک

انٹرویو کے دورن سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ثمر مبارک نے مجھے اس معاملے پر پوری بریفنگ دی ہوئی ہیں۔وہ 1998 میں جنرل قدوائی کے ساتھ میرے پاس آئے۔ وہ 5سال میں میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتے تھے میں نے انہیں کہا آپ یہ کام دو سال میں کریں وہ میری یہ بات سن کر حیران رہ گئے کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ شاید پاکستان پر پابندیاں ہیں اور میں انہیں کہوں گا کہ آپ میزائل ٹیکنالوجی 10سال میں حاصل کرلیں اور میں نے دونوں کو ہاتھوں پرویز مشرف کو پیغام بھجوایا کہ ہم ٹیکنالوجی 5سال میں نہیں بلکہ 2سال میں حاصل کریں گے،بطور حکومت یہ ہماری ذمہ داری تھی کہ ملکی دفاع کیلئے یہ کام کریںدوسری جانب ڈاکٹر ثمر مبارک نے نواز شریف کی جانب سے کروز میزائل کی ریورس انجینئرنگ کر کے میزائل بنانے کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ یہ مضحکہ خیز بات ہے کہ کروز میزائل گرے اور ٹوٹے نہ۔کروز میزائل کی ساخت انتہائی نازک ہوتی ہے۔ اب یہ تو ممکن نہیں کہ ایک میزائل گرے اور اس کے ٹکڑوں کی ریورس انجینئرنگ کر کے پاکستان میزائل بنا لے۔ نواز شریف کا یہ دعویٰ نہایت ہی مضحکہ خیز ہے۔ ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک مند نے کہا کہ کروز میزائل کے ملبے اور ٹکڑوں کی ریورس انجینئرنگ نہیں ہو سکتی۔اس میزائل کا ملبہ کچرے کا ایک ڈھیر تھا۔ اور امریکہ نے بھی اس کا ملبہ واپس نہیں مانگ تھا۔ اگر امریکہ ملبہ مانگتا تو ہم دے دیتے کیونکہ وہ کسی کام کا نہیں تھا۔ نواز شریف نے قطعی طور پر جھوٹ بولا ہے کہ پاکستا ن نے کروز میزائل کی ریورس انجینئرنگ سے کوئی میزائل بنایا ہے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ ان سے پوچھا جائے کہ تباہ شدہ ملبے سے کیا تحقیق کی جاسکتی ہے ؟۔ایک سابق وزیراعظم کو ایسے مضحکہ خیز بیانات نہیں دینے چاہیے ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان پر داغے گئے کروز میزائلوں میں سے ایک ثابت مل گیا۔ اس کو ہم لے کر آئے اور اس کی بیک انجینیئرنگ (ریورس انجینیئرنگ) ہوئی، ہم نے اس سے میزائل بنا دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close