عمران خان اسمبلی توڑدے گامگرکسی کواین آر او نہیں دے گا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ، لاہورمیں جلسی کرنے کے بعد ان کی آنکھیں کھل جانی چاہییں ، اپوزیشن میں شامل ایک دوسرے کے حریف عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، کوئی وجہ ہی نہیں کہ نون سے شین نہ نکلے،عمران خان ایماندار

آدمی ہے5 سال پورے کریں گے، عمران خان اسمبلی توڑدے گامگرکسی کواین آر او نہیں دے گا ۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اندر سے متحد نہیں ، 11 کو 18 تاریخ کردیا کیوں کہ ان کا ساتھ کوئی نہیں دے رہا ، اپوزیشن جماعتیں عوامی حمایت سے محروم ہیں، پیپلزپارٹی والے بھی استعفے نہیں دیں گے، میں نے 10سوال کیے جواب نہیں آیا میں سب کو حقیقت بتادوں گا ، نوازشریف نے نیپال میں مودی سے جوملاقا ت کی کیا اس کا حا ل احوال دفتر خارجہ کو بتایا، مریم نواز نے 10ماہ ٹویٹر اکاوَنٹ کیوں بند کیا؟ آپ نے ٹویٹر اکاوَنٹ اس لیے بند کیا کہ آپ کو باہر جانے دیا جائے گا ، نوازشریف صاحب آپ نے بینظیرکی جعلی دستخط سے کردارکشی کرائی تھی، نوازشریف بتائیں،میموگیٹ کس نے کیا تھا؟ حسین حقانی کیخلاف کالا کوٹ پہن کرکون عدالت گیا تھا؟۔اپنے محکمے کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے میں پنشن کے بہت برے حالات ہیں، 10 ہزار ریلوے ملازمین کے فلیٹس راولپنڈی میں بنیں گے، ریلوے پر6.8 ارب ڈالرز خرچ کرنے جارہے ہیں، اس ماہ کے اندر ایم ایل ون کا ٹینڈر جاری ہوجائے گا، جانے سے پہلے مزدور کو ایک گریڈ اضافی دیکر جائیں گے ، اس کے لیے وزارت ریلوے کو 10 ارب روپیہ ملا، 3 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 40 کوچز تیار کرلیں گے، اب تک کیرج فیکٹری میں 7 کوچز تیار کی جاچکی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کراچی سرکلر کیلئے 40 کوچز بنا رہے ہیں ، کیرج فیکٹری کے ہرملازم کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close