کس صوبائی حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے؟حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اگر موازنہ کیا جائے تو سندھ حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہت بہتر ہے۔پیرکووزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں

وزیراعلی سندھ نے پارٹی چیئرمین کوسندھ کی انتظامی صورت حال سے آگاہ کیا۔وزیراعلی سندھ نے بلاول بھٹوزرداری کوسندھ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کو بالخصوص شعبہ صحت میں سندھ کی ترقی کی پیروی کرنا چاہئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close