عالمی ادارے نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)آئی ای اے نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔نجی چینل کے مطابق آفتاب احمد کھوکھر کوانٹرنیشنل اٹامک انرجی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کے طورپرتعینات کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق آفتاب کھوکھر اور ڈی جی آئی ای اے میں ایٹمی ٹیکنالوجی

کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہا رکیا ہے، ڈی جی آئی ای اے نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔پاکستانی سفیرآفتاب احمدکھوکھرنے ڈی جی اٹامک انرجی ایجنسی کواسنادپیش کیں اور دورہ پاکستان کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close