تحقیقاتی ایجنسی نے نواز شریف کے قریبی ساتھی کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)تحقیقاتی ایجنسی نے نواز شریف کے قریبی ساتھی کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا…ایف آئی اے نے نوازشریف کے ساتھی ناصر بٹ کو برطانیہ سے واپس لانے کافیصلہ کر لیا ہے۔نجی چینل کے مطابق ایف آئی نے اشتہاری نوازشریف کے ساتھی ناصر بٹ کو برطانیہ سے واپس لانے

کافیصلہ کیا ہے، ایف آئی اے نے انٹرپول کو ریڈ وارنت کے لیے خط لکھ دیا۔رپورٹ کے مطابق ناصربٹ کوقتل کیس میں اشتہاری ہونے پر انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔خیال رہے کہ ناصربٹ کے خلاف تھانہ صادق آباد میں قتل کامقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close