حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے توکیا ہو گا؟ جے یو آئی رہنما نے حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے توکیا ہو گا؟ جے یو آئی رہنما نے حیران کن دعویٰ کر دیا… جمعیت العلمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے تو اس سے تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔نجی ٹی

وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور نیب کچھ بھی کرلیں، مولانا فضل الرحمان بلیک میل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے خلاف نیب نوٹس بد نیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close