جیالوں کی طرح پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بھی آپے سے باہرہو گئے، رہنمائوں کی جانب سے کاٹے گئے کیک پر ٹوٹ پڑے

سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کی طرح پی ٹی آئی کے ٹائیگرز بھی آپے سے باہرہو گئے ، پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے کاٹے گئے کیک پر دونوں ہاتھوں سے ٹوٹ پڑے ،تفصیلات کے مطابق پی پی جیالوں کی طرح پی ٹی ی کے ٹائیگرز بھی آپے سے باہر ہو گئے ، سکھر پریس کلب میں پی ٹی آئی

رہنمائوں کی جانب سے عمران خان کی سالگرہ کے سلسلے میں کاٹے گئے کیک پر ٹائیگرز دونوں ہاتھوں سے ٹوٹ پڑے، کسی نے انگلیوں سے کیک صاف کیا تو کوئی پلیٹوں میں بھرنے میں مصروف رہے ، ٹائیگرز کے حملے کے بعد اقلیتی رہنما رکن قومی اسمبلی شہنیلا رتھ، ایم این اے جے پرکاش و دیگر رہنما پریس کانفرنس کے لئے چلے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close