گورننس بہتر بنانےکیلئےبڑا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی براہِ راست مانیٹر کرنے کا منصوبہ بنا لیا، ملازمین 5کیٹگریز میں تقسیم

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گورننس بہتر بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی براہ راست سرپرائز مانیٹرنگ کی جائے گی، ملازمین کو 5 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا، محکموں کو رواں مالی سال میں اہداف دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان

کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں گورننس بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام 40 وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال ہی اہداف دیے جائیں گے۔ اہداف کو پورا کرنے کیلئے ملازمین کو 5 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا جائے گا۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی براہ راست سرپرائز مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹنٹنگ جیسے اہم مسئلے کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔سٹنٹنگ کی وجہ سے ہمارے بچوں کی نہ صرف ذہنی و جسمانی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں بلکہ معاشرہ ان کی تعمیری صلاحیتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹنٹنگ پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی برائے صحت اور معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ کو ہدایت کی کہ صوبوں کی مشاورت سے سٹنٹنگ کی روک تھام کے لئے ٹائم لائنز پر مبنی جامع روڈمیپ تشکیل دیا جائے جسے مشترکہ مفادات کی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔اسی طرح وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں غذائی قلت اور غیر معیاری خوراک کی وجہ سے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر پڑنے والے اثرات کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے سٹنٹنگ کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی ترجیحات واضح کی تھیں۔ وزیراعظم کے وڑن اور حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے اور سٹنٹنگ کی روک تھام کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی سطح پر کوارڈینیشن کو بہتر و منظم بنانے اور اس حوالے سے مفصل و جامع پروگرام پر عمل درآمد کے لئے قومی سطح پر نیشنل نیوٹریشن کوارڈینیشن کونسل تشکیل دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close