اپوزیشن اتحاد کو بڑا دھچکا، کونسی جماعت نے پی ڈی ایم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا؟ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں پر اعتبارنہیں، واضح کر دیا

لاہور (پی این آئی) اپوزیشن اتحاد کو بڑا دھچکا، بڑی اپوزیشن جماعت کا نے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اتحاد میں شامل دونوں بڑی جماعتیں موقع آنے پرساتھ چھوڑ جاتی ہیں، پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا،اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق بڑی اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کےمرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔ جاری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ اتحاد اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ اتحاد میں شامل دونوں بڑی جماعتیں موقع آنے پرساتھ چھوڑ جاتی ہیں، اسی لیے اس اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے۔اس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت سے بھی انکار کیا تھا۔سراج الحق نے موقف اختیار کیا تھا کہ 72 سالوں سے ملک کو لوٹنے اور مقروض بنانے والی پارٹیوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ ان جماعتوں کا ایجںڈا بھی واضح نہیں، جبکہ یہ جماعتیں حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہمیشہ مزے ہی کرتی ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ملک بھر میں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی جانب سے لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دیگر شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں