حکومت کی طرف سے اقلیتی برادری کے مذہبی پیشواؤںمیں لاکھوںر روپےسرکاری طور پر تقسیم کر دیئے گئے، کس کو کیا ملا؟ جانیئے

پشاور(این این آئی)خیبر پختو نخواوزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور وزیر زادہ نے پیر کے روز پشاور ڈویژن کے اقلیتی کمیونٹی کے مذہبی پیشوا میں 26 لاکھ 40 ہزار روپے تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں اقلیتی کمیونٹی کی ترقی

اور خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اقلیتی برادری نے پاکستان کی آزادی اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پشاور ڈویژن کے اقلیتی مذہبی پیشوا وٗںکو معاوضہ دینے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ تقریب میں وزیر زادہ نے پشاور ڈویژن کے اقلیتی کمیونٹی کے 88 مذہبی پیشوا میں فی کس 30، 30 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ تقریب میں سکھ کمیونٹی، کرسچن کمیونٹی اور ہندو کمیونٹی کے مذہبی پیشواوٗں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں اقلیتوں کو جتنی ترقی ملی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پچھلی حکومتوں نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے نہ کوئی اقدام اُٹھایاہے اور نہ اس طرف کوئی توجہ دی ہے۔ ہماری حکومت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو برابر کے حقوق دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے بھی پاکستان کی ترقی واستحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، اور حکومت ان کی قربانیوں کا اعتراف کرتی اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کوشش ہے کہ اقلیتی کمیونٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے، اور ان کے لئے مزید خوشحالی کی راہ ہموار ہو۔ تقریب میں مردان سے اقلیتی کمیونٹی کے ایم پی اے روی کمار، ضم شدہ اضلاع سے منتخب ایم پی اے ویلسن وزیر، اپوزیشن ایم پی اے رنجیت سنگھ ودیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں تمام اقلیتی کمیونٹی کے مذہبی پیشوا نے اقلیتوں کے لیے کاوشوں پر معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close