آپ کے اور بھارت کے بیانیے میں کمال کی مماثلت ہے واہ۔۔۔۔۔۔بھارتی ایجنسیوں کی زبان بولنے والوں کو کیا نام دیں؟ شہباز گل کے سوال نے کھلبلی مچا دی سوال

اسلام آباد(پی این آئی)آپ کے اور بھارت کے بیانیے میں کمال کی مماثلت ہے واہ۔۔۔۔۔۔بھارتی ایجنسیوں کی زبان بولنے والوں کو کیا نام دیں؟ شہباز گل کے سوال نے کھلبلی مچا دی سوال۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ’آپ کے اور بھارت کے بیانیے میں کمال کی

مماثلت پائی جاتی ہے‘۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں بھارتی ایجنسیوں کی زبان بولنے والوں کو کیا نام دیں گے؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیانے پر بھارتی میڈیا شادیانے بجارہا ہے، تاریخ شاہد ہے کہ ریاستی دشمنوں سے آپ کی وفاداری رہی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بھارتی باشندے آپ کی فیکٹریوں کی آڑ میں پاکستان میں دندناتے پھرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے انقلابی بننے کی وجہ ان کے 30 سال کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنا ہے، آئین اور جمہوریت ’ن لیگ ‘ کے لیے صرف مال بنانے اور بچانے کا ذریعہ رہا ہے۔شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی آڑ میں شریف اینڈ کمپنی اپنی ناپاک سیاست چمکارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close