شیخ رشید نے ن لیگ کی قیادت سے مزید تین سوال پوچھ لیے

راولپنڈی(پی این آئی)شیخ رشید نے ن لیگ کی قیادت سے مزید تین سوال پوچھ لیے، وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے مگر اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ن لیگ میں سے ش لیگ نہ نکلے، شیخ رشید نے ن لیگ کی قیادت سے مزید تین سوال پوچھ لیے۔

وزیر ریلوے نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف نے آصف زرداری کے خلاف میموگیٹ کیس میں پٹیشن دائر نہیں کی؟ کیا نوازشریف نے کٹھمنڈو میں مودی سے ہوئی ملاقات کا احوال دفترخارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں کو بتایا؟ مریم نواز 10 ماہ تک کیوں خاموش رہیں؟شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی کو نوازشریف نے پارٹی نہیں دی اپنے پاس رکھی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میرا خیال تھا کہ نواز شریف ان دونوں ميں سے کسی ایک کو پارٹی صدر بنائیں گے لیکن اب نہیں بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close