اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست خارج کر دی، تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریفکی تقاریر پر پابندی کی درخواست خارج کر دی، تحریری فیصلہ جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 5 صفحات پر مشتمل

تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مواد سے متعلقہ معاملات عدالتوں میں لانا عوامی مفاد میں نہیں ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس طرح کی درخواستوں کے لیے متبادل فورم موجود ہیں۔فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ درخواست گزار مطمئن نہیں کر سکا کہ اس کے کون سے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست کی سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close