نواز شریف نظریاتی ہیں نہ انقلابی بلکہ وہ محض بھگوڑے ہیں ن لیگ کے ممبر اسمبلی اپنے ہی قائد کیخلاف پھٹ پڑے، باپ ، بیٹی کو کھری کھری سنا دیں

گوجرانوالہ(پی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف انصاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو قومی اداروں کی تضحیک اور قومی سلامتی کے راز افشا نہیں کرنے دیں گے۔ گوجرانوالہ میں کیپٹن صفدر کیساتھ فاطمہ جناح کی

توہین کرنیوالوں کی اولاد کھڑی تھی۔ گوجرانوالہ میں اپنی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے بھی حالات رہیں گے، میاں تیرے ساتھ رہیں گے کا نعرہ دین اسلام اور ملک سے وفاداری کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نریندر مودی اور جندال کا کھیل کھیلنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔ نواز شریف نظریاتی ہیں نہ انقلابی بلکہ وہ محض بھگوڑے ہیں انھوں نے کہاگوجرانوالہ میں کیپٹن(ر)صفدر کی پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ وہ لوگ کھڑے تھے جن کے بڑوں نے فاطمہ جناح کی توہین کی اور آج یہ مسلم لیگ(ن)کے مامے بنے پھرتے ہیں۔ مریم نواز کو گوجرانوالہ میں قومی سلامتی کے اداروں کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close