کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور، عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم بھی دیدیا

لاہور (پی این آئی)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور، عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم بھی دیدیا، لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف غداری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت 10 اکتوبر تک منظور کرلی ۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے لاہور ہائیکورٹ

میں کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کی جانب سے دائر حفاظتی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف گوجرانوالا پولیس نےبغاوت کا مقدمہ درج کیا جس کا مقصد انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ شاملِ تفتیش ہونا چاہتے ہیں استدعا ہے کہ عدالت ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close