سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو آؤ، حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے، گالیوں سے بات نہیں کرتی، شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو چیلنج

اسلام آباد (پی این آئی)سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو آؤ، حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے، گالیوں سے بات نہیں کرتی، شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو چیلنج، مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو آؤ، حکومت کارکردگی سے بات

کرتی ہے، گالیوں سے بات نہیں کرتی، یہ غداری اور بغاوت کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ آج سیاست میں غداری لے آئے، غدار وہ ہے جو کشمیر کا سودا کرتا ہے ، پاکستان کے خلاف بغاوت اور معیشت تباہ کرتا ہے ، ہمت ہے تو ہتھکڑی لگاؤ، نون لیگ حاضر ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو روز پاکستان میں بغاوت ہوگی، اگر اپنے حق کے لیے بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی، اگر حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کرنا غداری ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں آج ایک شہری بدر رشید نے ملک کے سابق وزرائے اعظم، سابق وفاقی وزراء اور سابق گورنر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔شاہد خاقان نے کہاکہ اگر وفاقی وزراء میں ہمت ہے تو بدر بشیر کا سہارا نہ لیں، خود سامنے آئیں، وزیر داخلہ اپنے نام سے مقدمہ درج کرائے، مسلم لیگ نون ان مقدمات کا سامنا کرے گی۔شاہد خاقان نے کہا کہ اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو روز پاکستان میں بغاوت ہوگی، اگر اپنے حق کے لیے بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی، اگر حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کرنا غداری ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں آج ایک شہری بدر رشید نے ملک کے سابق وزرائے اعظم، سابق وفاقی وزراء اور سابق گورنر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔شاہد خاقان نے کہاکہ اگر وفاقی وزراء میں ہمت ہے تو بدر بشیر کا سہارا نہ لیں، خود سامنے آئیں، وزیر داخلہ اپنے نام سے مقدمہ درج کرائے، مسلم لیگ نون ان مقدمات کا سامنا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close