انا للہ وانا الیہ راجعون‎ جماعت اسلامی سوگ میں ڈوب گئی ‎ اہم ترین رہنما انتقال کر گئے ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر عبد الغفار عزیز لاہور میں انتقال کر گئے۔ترجمان جماعتِ اسلامی قیصر شریف کے مطابق عبد الغفار عزیز ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ آج اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔عبدالغفار عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ

لاہور میں ادا کی جائے گی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق 1962 میں پیدا ہونے والے عبدالغفار عزیز نے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے نائب امیرجماعت اسلامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور ان کے گھر جا کر بیٹوں سے تعزیت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close