اکتوبر کے دوسرے اور تیسرےہفتے موسم کیسا ہو گا ؟ بارشیں برسانے والا سسٹم کب پاکستان میں داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

لاہور (پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اکتوبر کا پہلا اور دوسرا ہفتہ خشک رہنے اور گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں بارش برسانے والا ہلکا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

کمزور سسٹم کے باعث ہونے والی ہلکی بارش کی صورت میں شہر کا موسم قدر تبدیل ہو جائے گا جبکہ ان دنوں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں موسم میں ہلکی خنکی کا آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نومبر اور دسمبرمیں سموگ کی پیشگوئی کی ہے ، پریس ریلیز کے مطابق اگلے 3ماہ میں بارشیں کم ہونگی، درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا،میدانی علاقوں میں سموگ کا راج رہے گا،دسمبر میں کُہر پڑے گی،شہری علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح زیادہ رہے گی ،اس کے علاوہ ربیع سیزن میں پانی کی کمی کا سامنا رہے گا جس سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close