نواز شریف نے تمام آرمی چیفس خود لگائے ، ثاقب نثار کو بھی چیف جسٹس بنوایا جاوید اقبال کو چیئرمین نیب لگایامگر میاں صاحب نے کبھی کسی سے وفا نہ کی کس کس سیاستدان کا پتہ صاف کیا؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف‎

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے کالم ’’شرم آرہی ہے! ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔پہلا منظر، نواز شریف صاحب کی کبھی کسی سے نہ بن پائی، جنرل آصف نواز کو آرمی چیف لگایا مگر بن نہ سکی، جنرل وحید کاکڑ سے بن نہ سکی،

جہانگیر کرامت سے بن نہ سکی، جنرل پرویز مشرف کو آرمی چیف لگایا مگر بن نہ سکی، جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف لگایا مگر بن نہ سکی، جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف لگایا مگر بن نہ سکی، باقی چھوڑیں، ثاقب نثار کو جج بنوایا مگر بن نہ سکی، جسٹس جاوید اقبال کو چیئرمین نیب بنانے کی حتمی منظوری دی مگر بن نہ سکی۔یہاں یہ بھی سن لیں، چیف الیکشن کمشنر خود لگایا، سارے ممبر خود لگائے، آر ٹی ایس ٹیکنالوجی لائے لیکن الیکشن کمیشن سے بھی نہ بن پائی، کیونکہ ہار گئے تھے۔ دوسرا منظر، میاں صاحب نے کبھی کسی سے وفا نہ کی، محمد خان جونیجو کو دھوکہ دیا، بینظیر بھٹو کو فارغ کروایا، فاروق لغاری کو چلتا کیا، غلام مصطفیٰ جتوئی کا پتا صاف کیا، غلام اسحٰق کا کام تمام کیا، آصف زرداری کو عین مشکل لمحوں میں چھوڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close