وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کیلئے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کیلئے پیغام جاری کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران

خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے یومِ پیدائش پر دلی مبارکباد، عمران خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بنے۔انہوں نے لکھا کہ کٹھن حالات، چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا عمران خان کاخاصہ ہے، وزیراعظم نےدہائیوں سےدرپیش مسائل کےحل کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی۔شبلی فراز نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ عمران خان کی جرات مندانہ قیادت میں سرخرو ہوں گےان شاءاللّٰہ۔خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مداحوں کی جانب سےسالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close