پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہو گا ؟ جانئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہو گا ؟ جانئے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پلانری کا ورچوئل اجلاس 21 سے 23 اکتوبر تک ہوگا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا چاہیے۔مزید یہ کہ اس کا فیصلہ منی

لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی تعاون(ایم ایل اور ٹی ایف) کے خلاف عالمی وعدوں اور معیار تک پہنچنے کے لیے اسلام آباد کی کارکردگی کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔نجی خبررساں ادارےکے ایف اے ٹی ایف پلانری اجلاس جون میں ہونا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے صحت کے سنگین معاملات کی باعث مالیاتی جرائم کی روک تھام کے عالمی ادارے نے تمام جائزے اور ڈیڈلائنز عارضی طور پر ملتوی کردی تھیں جس سے اسلام آباد کو سانس لینے کا موقع ملا تھا۔پیرس سے تعلق رکھنے والی اس تنظیم نے جائزے کے عمل کو بھی عمومی طور پر روک دیا تھا جس سے پاکستان کو ایف اے ٹی یف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے مزید 4 ماہ کا وقت مل گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں