پاک فوج کیخلاف محاذ آرائی، عوام نے نوازشریف اورمریم نواز کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ لاہور نے نوازشریف اورمریم کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا، مسلم لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی وہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے ۔وزیرعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گزشتہ ہفتے

نوازشریف نے لندن میں سفارتخانے جاکر خفیہ ملاقات کی ،اس خفیہ ملاقات کا جواب دینا پڑے گا۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا،گزشتہ روز لاہور نے نوازشریف اورمریم کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا،مسلم لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی وہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close