وزیراعظم عمران خان سے مہوش حیات کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا گیا

شاسلام آباد (پی این آئی) بسکٹ بنانے والی ایک کمپنی کے اشتہار میں اداکارہ مہوش حیات نے ڈانس کیا ہے جس پر صحافی انصار عباسی برہم ہو گئے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ایکشن کا مطالبہ بھی کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انصار عباسی نے کہا کہ بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا

چلے گا ،پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟کیا وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر کوئی ایکشن لیں گے ؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا ؟۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے ٹی وی میزبان شفاعت علی نے کہا کہ واقعی بہت فحاشی پھیل رہی ہے، آپ کو چاہئیے اپنا ٹی وی کچرے میں پھینک دیں اور وڈیو بنا کر اپلوڈ کر دیں۔ آپ کے ہمخیال لوگوں کو بھی ترغیب ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close