کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ،وزیراعظم عمران خان نےتمام دفاتر اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم یدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں ، لیکن سردیوں

میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، لہٰذا کورونا سے بچاوَ کیلئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔دوسری طرف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پاکستان کے متاثر ہونے کے خطرے کا اظہار کردیا ۔اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ، کیوں کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ بھرمیں کورونا کیسزمیں ہونے والا حالیہ اضافہ ایس او پیز سے دوری کی وجہ سے ہوا ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد پرائمری اورپری پرائمری کلاسوں میں بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ، عالمی وبا کے باعث ملک میں چند روز قبل چوبیس گھنٹوں میں مزید 15 مریض انتقال کرگئ تھے ے جبکہ کورونا کے 625 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، جس کے لیے انہوں نے زور دیا ہے کہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close