ریاض(پی این آئی )سعودی عرب میں کورونا کے390 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاض سے جاری ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 387 ہوگئی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 25
افراد کا انتقال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4875 ہوگئی۔ ترجمان وزارتِ صحت نے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 511 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 485 ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 27 رہ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں