اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج اپنی 68 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔5 اکتوبر سنہ 1952 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم ہیں، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کی۔ بطور کرکٹر شہرت پانے والے عمران خان نے 1992 میں
پاکستان کو پہلا اور اکلوتا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا۔ انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بھی قائم کیا ۔ 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر سیاسی میدان میں انٹری ماری اور 22 سالہ جدوجہد کے بعد حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے۔وزیر اعظم عمران خان کی 68 ویں سالگرہ پر سیاسی رہنماؤں ، سماجی و سیاسی کارکنوں کی جانب سے انہیں تہنیتی پیغامات دیے جارہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے کارکنان بھی اپنے کپتان کی سالگرہ کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ پاکستان میں رات کے 12 بجتے ہی عمران خان کی سالگرہ کی مبارکباد پر مبنی ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں