اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے چھ مریض چل بسے اور 632نئے کیسز سامنے آئے ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس
گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹیو کیسز 9135 رہ گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2,98,968 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 314616 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6513 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 138050 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 99812 خیبرپختونخوا میں 37973 بلوچستان 15371 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 16766 آزاد کشمیر 2816 گلگت بلتستان میں 3828 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 33725 ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3644762 ٹیسٹ ہو چکے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرکے ہسپتالوں میں 95 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،اس وقت 753 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں