ٹیکسلا (پی این آئی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر غداری کے مقدمے کیلئے عوام کا دباؤ ہے، عوامی مطالبے پرنواز شریف پر غداری کے مقدمے کیلئے سوچ رہے ہیں ۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، وزیراعظم سے استعفا
لینے آئے تھے مگر وظیفہ لے کر چلے گئے۔غلام سرور نے کہا کہ نواز شریف نے جونیجو، گیلانی اور ضیاء کے ساتھ کیا سلوک کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آصف نواز، اسحاق خان اور جہانگیر کرامت کے ساتھ کیا سلوک کیا غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے پر بھارتی میڈیا شادیانے بجارہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف کا لندن میں بھی محاسبہ کریں گے۔ دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور بیورو کریسی میں شامل افراد کی دہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو خود سے زیادہ ملک سے وفادار پایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں