کراچی(پی این آئی)طلباء اکیلے نہیں ان کی آواز ہم ہیں، بچوں کو مفت تعلیم مہیا کی جائے، جواد احمد کا مطالبہ، چیئرمین برابری پارٹی پاکستانے کہا تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر سطح تعلیم مفت مہیا کرئے،آج تین کڑور بچے اسکول سے باہر ہیں تو صرف اس لیے کہ تعلیم کو کروبار کا
درجہ دے کر مافیاز کے حوالے کردیا گیا ہے برابری پارٹی پاکستان آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق پر عمل در آمد کرنے اورع مفت تعلیم مہیا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے باہر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی جانب سے کیے گئے مظاہرہ اور ریلی کی قیادت کے دوران اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا ان طلباء کے مطالبات حقیقی نوعیت کے ہیں ان مطالبات کا تعلق ان کے مستقبل سے ہے جسے حکومت کو ہر حال میں منظور کرنا چاہیے برابری پارٹی پاکستان ان طلباء کے حقوق کی خاطر اپنی جدوجہد کو اسی طرح جاری رکھے گی تاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور وفاقی حکومت کو یہ پیغام جائے کہ یہ طلباء اکیلے نہیں ان کی آواز ہم ہیں جو ان کے حقوق کی خاطر سڑکوں پر موجود ہییں ان طلباء کا بڑا اہم مطالبہ ہے کہ اسپیشل امتحان کو فوری طور پر ختم کیا جائے اگر امتحان لینا مقصود ہے تو سلیبس کو کم کیا جائے اور میٹرک کے رزلٹ کے مطابق مارکس دیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں