برادر اسلامی ملک نے پاکستان کو قطرکی نسبت 200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق کرلیا

لاہور(پی این آئی) آذربائیجان نے پاکستان کو قطرکی نسبت 200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق کرلیا،آذربائیجان پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے بھی خریدے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سالوں پرمحیط ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس نے

آذربائیجان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا ۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سال سے ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔آذربائیجان پاکستان کوقطر کی نسبت 200فیصد سستی گیس دینے پر بھی اتفاق کرچکا ہے۔جبکہ پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ بھی کرچکا ہے،اسلام آباد میوزیم میں آذربائیجان کی ثقافتی سرگرمیوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت کرنا فطری عمل ہے۔ اسی طرح پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ابھی تک آرمینیا کو تسلیم نہیں کیا۔سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا اپنے تبصرے میں مزید کہنا ہے کہ آذربائیجان کے شہری پاکستان اور ترکی سے ملنے والی مدد پر اس قدر پرجوش ہیں کہ پاکستان اور ترکی کے جھنڈے لہرائے جبکہ پاکستان میں تعینات سفیر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں باکو کے شہریوں نے اپنے گھروں کی بالکونیوں میں ترکی اور پاکستان کے پرچم بھی لگا رکھے ہیں۔لیکن حیرانگی ہوگی کہ پاکستان اور ترکی کے ساتھ اسرائیل بھی آذربائیجان کی حمایت کررہا ہے۔کیونکہ اسرائیل کو آذربائیجان سے تیل اور گیس چاہیے، جب سعودی عرب اور ایران سخت مخالف ہیں۔ یہ دونوں ممالک آرمینیا کی حمایت میں ایک ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ یہ دونوں ممالک سویت یونین کا حصہ رہ چکے ہیں، روسی وزیرخارجہ نے آذربائیجان سے رابطہ کرکے مشروط مذاکرات کی پیشکش کی۔ جس پر آرمنییا نے مشروط جنگ پر رضامندی ظاہر کی اور کہا گیا اقوام متحدہ، امریکا، روس اور فرانس کی ثالثی میں جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ آذربائیجان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے آرمینیا سے اپنے علاقے خالی کروا لیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close