اسلام آباد (پی این آئی)قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے نئی ویزا پالیسی اپنے دائرہ کار اور اجرا کے لحاظ سے آزاد ہے،پاکستان آنے والے افغان بھائیوں، طلبہ، تاجروں، سرمایہ کاروں اور مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے
کہا کہ افغانستان کے حوالے سے نئی ویزا پالیسی اپنے دائرہ کار اور اجرا کے لحاظ سے آزاد ہے،پاکستان آنے والےافغان شہریوں کےقیام کےدورانیے،ویزے کی مدت اورپاکستان میں آنےوالوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے سمیت ویزے کے مختلف پہلوؤں کو آسان بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان آنے والے افغان بھائیوں، طلبہ، تاجروں، سرمایہ کاروں اور مریضوں کو سہولت حاصل ہوگی، افغانستان میں پاکستانی مشنز اب ایک سال کے لئے کئی انٹریوں کا حامل وزٹ ویزا اور پانچ سال کے لئے بزنس ویزا جاری کر سکیں گے جس کی مدت پاکستان میں قابل توسیع ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں