اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 6 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 6 اکتوبر کوہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ کابینہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل
چارج کی توسیع کی بھی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں اور پاکستان ریلویز کی بحالی کے ازسر نو پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل ملازمین کے پے اسٹرکچر میں تبدیلی اور انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سیکریٹری کی تقرری کی بھی منظوری دے گی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنے کی تاریخ کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں